ابنا: آن لائن ووٹ دینے والوں میں 70 فیصد سے زائد ووٹروں نے روحانی کو دوسرے نمبر پر آنے والی پاکستان کی نوعمر سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی سے چار گنا زیادہ ووٹ دیے۔
باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر مغرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی پیشکش کے لئے ایرانی صدر کی دنیا بھر میں کافی تعریف کی جا رہی ہے.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 68ویں سالانہ اجلاس سے اپنے خطاب میں روحانی نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے لئے خطرہ نہيں ہے اور تہران اپنے جوہری توانائی کے پروگرام میں مکمل شفافیت کے لیے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے۔
.......
/169